20 جنوری، 2025، 3:52 PM

ایرانی مسلح افواج کی بڑے پیمانے پر جارحانہ مشقوں کی تیاری

ایرانی مسلح افواج کی بڑے پیمانے پر جارحانہ مشقوں کی تیاری

ایران کی برّی افواج نے جارحانہ سکیورٹی مشقوں کے انعقاد کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کئی ہفتوں سے مختلف دفاعی مشقوں کا سلسلہ شروع کر چکی ہیں۔
ان مشقوں میں ملک کی فضائیہ، بحریہ اور برّی افواج کی دفاعی صلاحیتوں کی نمائش کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دفاعی مشقوں کے بعد اقدامی یا جارحانہ مشقوں کے سلسلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 
ان مشقوں میں دشمن کے اہداف کو تیزی کے ساتھ تباہ کرنے کی عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

News ID 1929715

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha